Saturday, February 19, 2011

الخدمت فاونیڈشن پاکستان کے مرکزی صدر نعمت  اللہ خان نے کہاکہ ہم ملک بھر میں صاف پانی کی فراہمی کےلیےحکومت جاپان کے تعاون سے واٹر فلٹر یشن پلانٹ نصب کررہے ہیں شیخوپورہ میں واٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کر تے ہویے انھوں نے کہاکہ ہم جاپان حکومت کے شکرگزار ہیں جس کے تعاون کی بدولت پاکستان کے شہریوں کو صاف پانی کی سہولیت میسر آرہی ہے یہ جاپانی پلانٹ ایک دن میں پچاس ہزار لٹر پانی صاف کرسکتا ہے جس سے علاقے بھر میں صاف پانی میسرآسکے گا انھوں نے کہاکہ ملک میں آلودہ پانی کے باعث ہیضہ پیٹ کی بیماریوں اور ہیپاٹایٹس جیسی سنگین بیماریوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے معززین علاقہ نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو ایک نعمت قرار دیتے ہوے الخدمت فاونڈیشن اور جاپان حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ 

No comments:

Post a Comment