
اسلام آباد3مارچ2011ء:برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا کہ ہم پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ انسانوں کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کےلئے جدوجہد کررہے ہیں برطانیہ کے عوام اور حکومت نے عام پاکستانی کیلئے امداد جمع کی وہ میریٹ ہوٹل میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور ukاسلامک مشن کے اشتراک سے منعقدہ ایمبولینس ڈسٹری بیوشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر یوکے اسلامک مشن کے سیکرٹر ی جنرل ڈاکٹر زاہدپرویزالخدمت کے مرکزی صدر نعمت اللہ خان نائب صدرسیدمحمدبلال ٹی وی اینکر انیق احمدصدر چیمبر آف کامرس اسلام آبادمحفوظ الٰہی ودیگر نے بھی خطاب کیاایڈم تھامسن نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے 20ملین پاکستانی 10ہزار سکول اور سینکڑوں کی تعداد میں پل اور سڑکیں تباہ ہوئیں جس سے پاکستان معاشی طور پرعدم استحکام کاشکار ہواہم نے اس سے قبل بھی امداد کی اوراب بھی اس امد اد کو جاری رکھیں گے ہم برطانیہ اور پاکستان میں بہتر تعلقات اور عوام کی سطح پر بہترروابط کے خواہاں ہیں انھوں نے کہایوکے اسلامک مشن اور الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے مابین تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہاالخدمت فاﺅنڈیشن کے ساتھ مل کر پاکستانی عوام کی خدمت کرکے ہمیں دلی خوشی ہوتی ہے ہم نے پاکستان میں زلزلے سیلاب اور آئی ڈی پیز کی مد د کی نعمت اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ بین الاقوامی برادری کا الخدمت پر اعتماد ہمارے لئے قابل فخر ہے جاپان سعودی عرب شارجہ اور دیگر ممالک نے حکومتی سطح پر الخدمت سے تعاون کیا سیدمحمد بلا ل نے کہاکہ ہم ایجوکیشن ہیلتھ صاف پانی کی فراہمی سمیت ایمرجنسی ریلیف اور دیگرپراجیکٹس پر کام کررہے ہیں الخدمت کا نیٹ ورک پورے ملک میں قائم ہے تقریب میںسفارتکار دانشور سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔