Wednesday, March 9, 2011

الخدمت فاﺅنڈیشن اورسعودی فلاحی تنظیم وامی نوشہرہ میں ہاسپٹل قائم کریں گے۔مرکزی نائب صدرسیدبلال اورکنٹری ڈائریکٹر وامی ابراہیم عبیدی نےمعاہدے پردستخط کئے


اسلام آباد 9مارچ2011ء:الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان اور سعودی فلاحی تنظیم ورلڈاسمبلی آف مسلم یوتھ(وامی)
 باہمی اشتراک سے نوشہرہ کے علاقے رشکئی میں سیلاب متاثرین کےلئے ہاسپٹل قائم کریںگے ا س سلسلے میں گزشتہ روز وامی کے پاکستان آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میںوامی کے کنٹری ڈائریکٹر ابراہیم انور عبیدی اور الخدمت کے مرکزی نائب صدر سید محمد بلال کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے اس موقع پر الخدمت کے عاشق خان قاضی وجاہت عنایت الرحمن اور وامی کے محمد زکریاعبد الناصر ودیگرذمہ داران موجود تھے 

Thursday, March 3, 2011

ہم پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ انسانوں کواپنے پاؤں پرکھڑا کرنےکےلئےجدوجہدکررہے ہیں۔برطانیہ کے عوام اور حکومت نے عام پاکستانی کیلئے امداد جمع کی۔ برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن کا الخدمت فاونڈیشن کی ایمبولینس ڈسٹری بیوشن تقریب سے خطاب


اسلام آباد3مارچ2011ء:برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا کہ ہم پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ انسانوں کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کےلئے جدوجہد کررہے ہیں برطانیہ کے عوام اور حکومت نے عام پاکستانی کیلئے امداد جمع کی وہ میریٹ ہوٹل میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور ukاسلامک مشن کے اشتراک سے منعقدہ ایمبولینس ڈسٹری بیوشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر یوکے اسلامک مشن کے سیکرٹر ی جنرل ڈاکٹر زاہدپرویزالخدمت کے مرکزی صدر نعمت اللہ خان نائب صدرسیدمحمدبلال ٹی وی اینکر انیق احمدصدر چیمبر آف کامرس اسلام آبادمحفوظ الٰہی ودیگر نے بھی خطاب کیاایڈم تھامسن نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے 20ملین پاکستانی 10ہزار سکول اور سینکڑوں کی تعداد میں پل اور سڑکیں تباہ ہوئیں جس سے پاکستان معاشی طور پرعدم استحکام کاشکار ہواہم نے اس سے قبل بھی امداد کی اوراب بھی اس امد اد کو جاری رکھیں گے ہم برطانیہ اور پاکستان میں بہتر تعلقات اور عوام کی سطح پر بہترروابط کے خواہاں ہیں انھوں نے کہایوکے اسلامک مشن اور الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے مابین تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہاالخدمت فاﺅنڈیشن کے ساتھ مل کر پاکستانی عوام کی خدمت کرکے ہمیں دلی خوشی ہوتی ہے ہم نے پاکستان میں زلزلے سیلاب اور آئی ڈی پیز کی مد د کی نعمت اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ بین الاقوامی برادری کا الخدمت پر اعتماد ہمارے لئے قابل فخر ہے جاپان سعودی عرب شارجہ اور دیگر ممالک نے حکومتی سطح پر الخدمت سے تعاون کیا سیدمحمد بلا ل نے کہاکہ ہم ایجوکیشن ہیلتھ صاف پانی کی فراہمی سمیت ایمرجنسی ریلیف اور دیگرپراجیکٹس پر کام کررہے ہیں الخدمت کا نیٹ ورک پورے ملک میں قائم ہے تقریب میںسفارتکار دانشور سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔